اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تنظیمی سال 2021 (کربلا و اطاعت حق) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کنونشن کا 52واں مرکزی کنوینشن - اسلام پیغام وحدت و یوم امام زین العابدین ع انشاءَ اللہ تعالی 24،25، اور 26 دسمبر بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاھ کو منعقد ہوگا۔

52nd Annual Convention – Islam Paigham E Wahdat

Asgharia's 52nd Annual Convention - Islam Paigham E Wahdat

اسلام ایک زندہ دین ہے، یہ ایک ایسا آب حیات ہے جو اقوام میں زندگی بخشتا ہے اور ان کی نجات اور ترقی کے اسباب مہیا کرتا ہے۔ اسلام کے قوانین کیونکہ کسی انسانی دماغ کی اختراع نہیں ہیں اس لیے ان کی افادیت کسی دور یا مقام تک محدود نہیں ان قوانین کا خالق اپنے جلیل القدر پیغمبر اکرم ﷺ کے ذریعے اپنی مخلوق کو متحد و منظّم رکھنا چاہتا ہے۔ اسلام کے جلیل القدر پیغمبرﷺ نے اپنی حیات بخش زندگی میں امت کی وحدت کا ذریعہ قرآن و اھلبیت کو قرار دیا ہے، اور ان سے تمسک کو ہلاکت سے نجات کا ذریعہ بتایا۔
پیغامِ وحدت کا درس دیتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اس پرفتن دور میں امت مسلمہ کو وحدت کا پیغام دینے کے لیے اپنا ٥٢ واں سالانہ کنونشن اسلام پیغام وحدت و یومِ امام زین العابدین ع
٢٤ تا ٢٦ دسمبر ٢٠٢١ جمعة المبارک تا اتور بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاھ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد کر رہی ہے۔

جس میں روح پرور دُعائیہ محفل تنظیمی اداروں کی کارکردگی رپورٹ
علمی مذاکرہ تقریری مقابلہ،اجتماعی مباحثہ ٹیبلو
تعلیمی کانفرنس سابقہ مرکزی صدور سے محفل شب شھدا ٕ جنرل نشست سوالات اور جوابات مکمل تنظیم تعارف سے آگاہی تقسیم انعامات
نٸے میرِکارواں (صدر) کا انتخاب اور حلفِ وفاداری
ملک کے جید علماء کرام اور دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے زیرِ صدارت محسنِ ملت استادالعلما ٕ حجت الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی صاحب۔

پیروانِ ولایت کو شرکت کی استداء ہے