اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تنظیمی سال 2021 (کربلا و اطاعت حق) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کنونشن کا 52واں مرکزی کنوینشن - اسلام پیغام وحدت و یوم امام زین العابدین ع انشاءَ اللہ تعالی 24،25، اور 26 دسمبر بمقام ثقافتی مرکز بھٹ شاھ کو منعقد ہوگا۔

صغریہ آرگنائزیشن کا 35واں سالانہ مرکزی کنونشن اکثریت رائے سے کامران رضا سومرو اصغریہ آرگنائزیشن کے اور پیکر زہرا شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوئیں

صغریہ آرگنائزیشن کا 35واں سالانہ مرکزی کنونشن
اکثریت رائے سے کامران رضا سومرو اصغریہ آرگنائزیشن کے اور پیکر زہرا شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوئیں۔ نومنتخب مرکزی صدور سے علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 35واں سالانہ ’’حسینیت اتحاد امت‘‘ مرکزی کنونشن مرحبا گیسٹ ہاؤس سکرنڈ سندھ میں منعقد کیا گیا۔ مرکزی کنونشن میں بڑی تعداد میں خواتین اراکین سمیت اصغری کارکنان و عہدیدارن نے شرکت کی۔ مرکزی کنونشن کے دوران ڈویژنز، اضلاع اور یونٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ مرکزی کنونشن کے دوران علامہ مولانا ارشاد حسین نقوی، علامہ عبدالمجید بہشتی، مولانا مقصود علی ڈومکی، مولانا رضا محمد سعیدی، مولانا سرفراز مھدی چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، سید ساجد علی شاہ کاظمی، لطف مہدوی و دیگر علماء کرام اور تنظیمی سینئرز نے خظاب کیا۔

مرکزی کنونشن کے آخری روز علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت یوم امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس دوران سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ کانفرنس کے اختتام پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ شعبہ خواتین کے مرکزی صدور کا اعلان علامہ حیدر علی جوادی نے کیا، انتخابی مرحلے کے بعد کارکنان کی اکثریت رائے سے کامران رضا سومرو اصغریہ آرگنائزیشن اور پیکر زہرا شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوگئیں۔ دونوں مرکزی صدور نے اپنی اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔ بعد ازاں نومنتخب مرکزی صدور سے علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *